پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ پر امن ہو گا،محبوب ارشاد،رمضان گجر

پی ٹی آئی کا رائیونڈ مارچ پر امن ہو گا،محبوب ارشاد،رمضان گجر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں محبوب ارشاد اور مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کا رائے ونڈ پرامن ہوگا، ہمارا مقصد کسی کے گھر پر حملہ نہیں، پرامن جلسہ کرنا ہے مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایماندار قیادت کے بغیر نہیں چل سکتااور عمران خان ہی پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مسئلہ کشمیر سرد خانے میں ڈالے رکھا ہے‘مسئلہ کشمیر پر فعال اور موثر سفارتکاری کی ضرورت تھی اور بھارت پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی سیاست نہ کرے اوڑی حملے کے فوری بعد الزام تراشی نہیں کرنا چاہئے حملے کی معلومات پاکستان کو فراہم کرنی چاہئیں تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...