یوسی 13، عوامی نمائندگان کی جانب سے البیراک کے کیمپ کا قیام

یوسی 13، عوامی نمائندگان کی جانب سے البیراک کے کیمپ کا قیام

لاہور(جنرل ر پورٹر )یوسی 13میں مقامی عوامی نمائندگان کی جانب سے البیراک کی پذیرائی صفائی و آگاہی سرگرمی کے دوران کیمپ کا قیام،آگاہی مواداور ویسٹ بیگز کی تقسیم ،آگاہی واک کابھی اہتمام البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جمعہ کے روز یونین کونسل 13 میں سٹی کانٹا کے مقام پر سینئر مینجر آپریشنز مسعود دیویجی کی قیادت میںآگاہی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقامی وائس چئیر مین حاجی محمد علی ، جنرل کونسلر راجہ افضال احمد ، عرفان کھوکھر، رانا محمود، رانا اقبال نے خصوصی شرکت کی۔مقامی قیادت نے البیراک فیلڈسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیمپ لگا کر شہریوں میں آگاہی مواد اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے۔ مقامی رہائشیوں ، دُکانداروں اور سینٹری ورکرز نے بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیا ۔ سرگرمی سے قبل علاقے میں مکینیکل سویپنگ اور واشنگ بھی کی گئی۔ اس موقع پر مسعود دیویجی کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر البیراک کی جانب سے شہرِ لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات شہریوں کے بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہوئے اختتام پرآگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں مقامی وائس چئیر مین حاجی محمد علی ، جنرل کونسلر راجہ افضال احمد ، عرفان کھوکھر، رانا محمود، رانا اقبال ،ڈپٹی مینجر وقاص شاہ، اسسٹنٹ مینجر سہیل محمود، مبشر تنویر اور حارث بن خاور چیمہ کے علاوہ سینٹری ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...