ملک کو آج پھر 1965ء والے جذبے کی ضرورت ہے، سید ریاض حسین

ملک کو آج پھر 1965ء والے جذبے کی ضرورت ہے، سید ریاض حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو آج پھر 1965ء والے جذبے کی ضرورت ہے۔ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو بہت پچھتائے گا۔ ملک اس وقت تصادم کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ قومی قائدین تحمل سے کام لیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں۔ قومی اتحاد ہی بھارتی سازشوں کا بہترین جواب ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہورمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو آج پھر صلیبی جنگوں کا سامنا ہے۔


صلیب اور ہلال می جنگ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں تیز ہوچکی ہیں۔ امریکہ بھارت کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ قوم ممکنہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے تمام اختلافات بھلاکر سبز ہلالی پرچم تھلے متحد ہو جائے۔