قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ، دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے شروع ہوگا

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ، دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ایونٹ 20 سے 30 اکتوبر تک ملائیشیاء میں کھیلا جائے گا، کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ خواجہ جنید کو28 ستمبر کو رپورٹ پیش کریں گے۔ کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں عمران بٹ، امجد علی، مطہر عباس، ولید اختر، حافظ عمیر علی، علی حیدر،ڈیفنڈرز میں اسد عزیز، علیم بلال، محمد عرفان، نواز اسحاق، سید کاشف شاہ، شاہ فیصل شاہ، قاضی اسفند، راشد محمود، تصور عباس، فیصل قادر، فرید احمد، توثیق ارشد ،محمد رضوان جونیئر، کاشف جاوید، تیمور ملک، عابد بھٹی، زوہیب اشرف، علی حسن افراز، فارورڈز میں محمد عرفان جونیئر، فیاض یعقوب، محمد عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، اعجاز احمد،رضوان علی، محمد رضوان سینئر، رانا محمد عمیر، عبدالحسیم خان، فیصل رشید، عباس حیدر شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...