قومی وویمن کرکٹ چیمپئن شپ،پی سی بی الیون اورایس بی پی پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا
اسلام آباد(اے پی پی) پہلی سٹیٹ بینک آف پاکستان قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں پی سی بی الیون اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ(آج) ہفتہ کو اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ چیمپئن شپ میں تین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، پی سی بی الیون اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہیں، میچز 50 اوورز کے کھیلے جا رہے ہیں، فائنل میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔