سچن ٹنڈولکر کی فلم کا حصہ بننا چاہیں گے؟

سچن ٹنڈولکر کی فلم کا حصہ بننا چاہیں گے؟

ممبئی( آن لائن )ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بولی وڈ میں ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا حصہ ان کے مداح بھی بن سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق شائقین کو سچن ٹنڈولکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم ’سچن: اے بلین ڈریمز‘ میں شامل ہونے کا ایک یادگار موقع فراہم کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے (لو مور ود سچن) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک مقابلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

جس میں مداحوں کو سچن کی یادگار ویڈیوز اور سیلفیز وغیرہ شیئر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ان میں سے منتخب ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو فلم میں شامل کیا جائے گا، ساتھ ہی جیتنے والے کو سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کا بھی موقع دیا جائے گا، یہ مقابلہ رواں سال 6 نومبر تک جاری ہے۔فلم ’سچن:اے بلین ڈریمز‘ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، جس کی ہدایات جیمز اِرسکائن دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...