13 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹینس کھیلنے کا مظاہرہ

13 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹینس کھیلنے کا مظاہرہ

لندن(آئی این پی)خطروں کے کھلاڑیوں نے زمین سے تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر سکائی ڈائیونگ کے دوران ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ سکائی ڈائیونگ کے دوران خطرناک ایڈونچر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ خطروں کے ان کھلاڑیوں نے 13ہزار فٹ کی بلندی پر سکائی ڈائیونگ کے دوران ہاتھوں کے ذریعے ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ویڈیو میں سکائی ڈائیورز کو جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد فضا میں ہینڈ ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دونوں سکائی ڈائیورز کی مہارت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...