نیشنل سکولز انڈر 17 کرکٹ چیمپئن شپ، اسلام آباد ریجنل گرلز ٹیم کا اعلان

نیشنل سکولز انڈر 17 کرکٹ چیمپئن شپ، اسلام آباد ریجنل گرلز ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی) 14 رکنی اسلام آباد ریجنل انڈر17- گرلز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاہے، اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (ویمن ونگ ) کی نمائندہ رو بینہ انصر نے بتایا کہ ٹیم دوسری نیشنل سکولز انڈر 17 کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ (کل) اتوار سے لاہور اور مرید کے میں شروع ہوگی،14 رکنی اسلام آباد ٹیم کی قیادت مدیحہ کریں گی جبکہ افضہ حسین نائب کپتان ہونگی دیگر کھلاڑیوں میں مقدس، صوفیہ بلبل ضان، آمینہ جاوید، ماہ رخ آغا، صفیہ حمید، ووحیبہ، انیق، کرن اقبال، فرزانہ، نزیلہ صدیقی، ارم خالد اور آمنہ عبداللہ شامل ہیں، ارم شہزادی کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ محمد طاہر اور اسسٹنٹ کوچ ثمینہ کیانی ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...