خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ ، متعدد جاں بحق ، کئی معذور

خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ ، متعدد جاں بحق ، کئی معذور

 لا ہور(ر پو رٹ :شعیب بھٹی )پنجا ب میں خواتین پر تیزاب گردی کے میں اضا فہ ہو نے لگا ہے ۔ پا کستا ن میں گزشتہ 5سا ل کے دورا ن 31ہزا ر سے زائد خواتین لقمہ اجل بن چکی ہیں جبکہ متعدد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ شہر لاہور میں پیش آیا ہے جس میں شاہدر ہ کے علاقہ میں شوہر نے پیسے نہ ملنے پر بیو ی پر تیزاب پھینک د یاہے ،ملزم تاحال فرار ہے اور پولیس بھی اسے پکڑنے میں ناکام رہی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق شا ہد رہ میں دوروزقبل شو ہر نے پیسے نہ ملنے پر بیو ی کے چہر ے پر تیز اب گرا کر اس کو شدید زخمی کر دیا۔تیزاب پھینکنے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔پو لیس نے شو ہر کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔متاثرہ خاتون ر ضیہ بی بی کے مطابق اس کا شوہر وقاص لوگوں سے فراڈ کرتا ہے اسے کئی با ر منع کیا کہ لوگ گھر آ کر دھمکیاں دیتے ہیں لیکن وہ باز نہ آیا جس پر ہماری لڑائی ہوئی تو اس نے مجھ سے پیسے ما نگے جو د ینے سے انکا ر کیا تو در ند ہ صفت نے میرے اوپر تیزاب پھینک دیا۔پو لیس تا حا ل ملزم شوہرکو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ جو ہر ٹاؤن کے علاقہ شو کت خا نم ہسپتا ل کے قر یب گزشتہ روز تیزاب گردی کا واقعہ پیش آ یا جہا ں فتح گڑ ھ کی ر ہا ئشی 21سا لہ یا سمین بس کے انتظا ر میں کھڑ ی تھی کہ 2نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سو ار اس پر تیز اب پھینک کر فر ار ہو گئے۔ اید ھی ایمبو لنس نے زخمی خاتو ن کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کیا، ڈا کٹرو ں کے مطا بق خاتون کے جسم کا 20فیصد حصہ جھلس چکا ہے تاہم حا لت خطر ہ سے با ہر ہے۔پو لیس نے نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سو اروں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔راوی روڈ کے علاقے میں گزشتہ ماہ سفاک شوہر کے ہا تھو ں تیزاب گردی کا شکا ر ہو نے والی خا تون میو ہسپتا ل میں جا ن کی با زی ہا ر گئی ۔تیزاب گردی کا واقع بستی مہانہ سندیلہ میں دیور نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر بھا بھی شمیم مائی پر تیزاب پھنک د یا جو بعدازا ں جا ں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے وقوعہ کے روز ہی ملزم محمد دین کو گرفتار کر لیا تھا۔ ہر بنس پو ر ہ میں امیتا ز نے اپنی بیو ی کے چہرے پربد چلنی کے شبہ میں تیزا ب پھینک د یا جسے طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں ڈا کٹرو ں کے مطا بق خاتون کا چہر ہ مکمل طو ر پر جھلس چکا ہے۔ بھا ٹی گیٹ کے علاقہ میں 27سا لہ شمسہ کی 5سا ل قبل شان عر ف شانی کے ساتھ شاد ی ہو ئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں۔ پو لیس کے مطا بق شمسہ کی ساس عا لیہ بی بی اور شوہر شانی اسے بداخلاقی کا مکرو ہ د ھند ہ کرنے پر مجبو ر کر ر ہے تھے۔ خاتو ن کی جا نب سے مسلسل انکا ر پر سسرا ل والو ں نے اسے تیزاب پلا د یا جب اسکی حا لت غیر ہوگئی تو ملزما ن خاتون کو اسکے گھر کی د ہلیز پر چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے۔ ڈا کٹرو ں کے مطا بق خاتون کے جسم کا اندرونی حصہ 40فیصد جھلس چکا ہے جس کی وجہ سے تا حا ل حا لت نا زک ہے۔ مز نگ کے علاقہ میں بھی آشنا نے شادی سے انکار پر لڑکی (س) پرتیزا ب پھینک دیا جومیو ہسپتا ل میں ز خمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گئی تھی۔اسی طرح باغبا ن پو ر ہ میں سنگدل شوہر نے دو سر ی شا د ی کے جھگڑے پراپنی پہلی 22سالہ بیوی سا جدہ پرپٹرو ل چھڑک کرآگ لگادی جس سے اس کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہو گئی اور وہ بھی ایک ہفتہ زند گی مو ت کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد د م تو ڑ گئی تھی۔شا د با غ کے علاقہ میں معذو ر 23سا لہ لڑ کی پر سسرا لیو ں نے پٹرو ل چھڑک کر آ گ لگا د ی تھی۔اسی طرح ہمسائے نے اپنے 2 سا تھیوں سمیت گجر پو ر ہ میں ا پنی بیوی کوآ گ لگا د ی۔ستو کتلہ کے علاقہ میں بھی عمر نامی نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پرکچھ روز بعد دلہن بننے والی یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کی 25سالہ لیکچرارہما کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔واضح ر ہے کہ 5سا ل کے دو را ن پنجا ب سمیت صو با ئی دا ر الحکومت کے مختلف ڈویژنوں کے تھا نوں میں خوا تین پر تیزا ب اور پٹرو ل چھڑ ک کر آ گ لگا نے کے متعددکیس ر جسٹر ڈہو ئے جبکہ پولیس چند ایک ملزمان کو ہی گرفتار کرسکی ہے۔اس حوالے سے متاثرہ خاندانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پٹرو ل اور تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو سخت سزانہیں دی جاتی جس کی وجہ سے آئے روز ایسے المناک واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔اس حوالے سے پو لیس حکام کا دعو یٰ ہے کہ متعد د مقدما ت کے ملزما ن کو پولیس نے حرا ست میں لے ر کھا ہے۔ پولیس خواتین پر تشدد کے مقدمات میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتی ہے اور اس سلسلہ میں پولیس نے متعدد مقدمات درج کرکے اس میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے اور انہیں سزا دلوائی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...