صوبائی دارالحکومت میں ڈرائیونگ ای ٹیسٹنگ سسٹم کوحتمی شکل دیدی گئی

صوبائی دارالحکومت میں ڈرائیونگ ای ٹیسٹنگ سسٹم کوحتمی شکل دیدی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت، ان کے قیمتی وقت کو محفوظ کرنے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ای ٹیسٹنگ سسٹم کوحتمی شکل دیدی جس کا آغاز آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں قائم ای ٹیسٹنگ کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ ای ٹیسٹنگ سسٹم کا مقصد شہریوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کو شفاف کرنا ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس کے ہر ٹیسٹنگ سنٹرز کو 30کمپیوٹرز فراہم کےئے جا رہے ہیں جن کی مدد سے ایک وقت میں تیس افراد کے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کی سہولت ہوگی۔اسی دوران ہر امیدوار کی بائیو میٹرک ہوگی اور بعد ازاں اس کے ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا آن لائن ہو جائے گا۔انہوں نے انچارج ای ٹیسٹنگ علی لغاری کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور لائسنسنگ سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...