گلبرگ ،باٹاپور، ایک اشتہاری ڈاکواور2چورگرفتار،مال مسروقہ برآمد

گلبرگ ،باٹاپور، ایک اشتہاری ڈاکواور2چورگرفتار،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)گلبرگ پولیس نے ایک اشتہاری ڈاکوجبکہ باٹا پورپولیس نے دوچورگرفتارکر لیے۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی،اسلحہ،قیمتی زیورات،موٹرسائیکل اورموبائل فونزبرآمد۔پولیس کے مطابق باٹاپور پولیس نے دو چور رضوان عرف علی اور شوکت علی کوگرفتار کر کے انکے قبضے سے 17 لاکھ نقدی،9 لاکھ کے زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق رضوان عرف علی نے عید کے تیسرے روزاپنے ہی چچا وحید ساجد کے گھر چوری کی تھی۔ ملزمان عید کے موقع پر قربانی کے جانور بھی چوری کرتے تھے۔ گلبرگ پولیس نے اشتہاری ڈاکو احمد طارق عرف چٹا کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل، پستول ، گیارہ موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل 39مقدمات میں مطلوب تھا اوراسکو گزشتہ رات ایک خاتون سے گن پوائنٹ پر پرس چھینتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -