مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل ہونیوالی لڑکی سپرد خاک ، لواحقین کا شوہر پر الزام

مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل ہونیوالی لڑکی سپرد خاک ، لواحقین کا شوہر پر الزام

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شاہدر ہ میں محبت کی شاد ی کرنے اور مبینہ طو ر پر شوہر کے ہا تھ قتل ہو نے والی 25سا لہ لڑ کی کی لا ش پولیس نے پو سٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ ورثا نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو قاسم وغیر ہ نے اغواء کیا اور بعدازا ں تشد د کر کے قتل کردیا اور لا ش گھر بھیج د ی ۔پو لیس نے مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے جبکہ مر کزی ملزم فرا ر ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شا ہد رہ کی رہا ئشی25سا لہ نا دیہ جس نے چند ہفتہ قبل سا ہیو ال کے رہا ئشی قا سم نا می نو جو ان سے لو میر ج کر لی اور اس کے سا تھ سا ہیو ال میں رہا ئش اختیا ر کی۔لیکن ورثا کی جا نب سے اسکا اغواء کا مقد مہ تھا نہ شاہدر ہ میں در ج کر واد یاگیاتھا ۔ پو لیس کے مطا بق دوروز قبل شازیہ کی وفا ت کی خبراس کے والد ین کو ملی اور بعدازا ں سسرا لیو ں نے ایمبو لنس کے ذر یعے اسکی لا ش گھر بھیج د ی ۔ ورثا نے شاہدر ہ پو لیس کو اطلا ع دی جس پر انہوں نے تھا نہ شا ہد رہ میں بیٹی کے اغو ا ء اور قتل کا مقد مہ درج کراتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ ان کی بیٹی نا دیہ کو قا سم نے ورغلا کر اغو اء کر کے شا دی کی اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا ہے۔ پو لیس نے لا ش پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ لا ش گھر پہنچنے پر والد ین پر غشی کے دورے بہن بھا ئی لا ش سے لپٹ کر رو تے ر ہے ۔ بعدازا ں مقتو لہ کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا تھا کہ نادیہ کے لو احقین نے اس کے شو ہر کے خلا ف اغو ا ء اور قتل کا مقد مہ درج کر ادیاتفتیش جا ر ی ہے پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے جبکہ مر کزی ملزم کی گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں ۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ مو ت کی وجہ پوسٹ ما رٹم ر پو رٹ سامنے آنے پر واضح ہو گئی ۔

مزید : علاقائی


loading...