سی ٹی ڈی کی کارروائی،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4دہشتگردگرفتار،اسلحہ وبارودبرآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4دہشتگردگرفتار،اسلحہ وبارودبرآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخبر کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزمان حسن المعاب ،فیصل شبیر عباسی ،محمد شمیم اور عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے 1020گرام بارودی مواد اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد ہوا ہے جو کہ دھماکہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...