متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی تازہ تقریر مشکوک قرار

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی تازہ تقریر مشکوک قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنماء ارم عظیم فاروق نے بانی ایم کیو ایم کی تازہ تقریر کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر کے بیک گراؤنڈ میں مسلسل ہارن بجنے کی آواز آ رہی تھی جبکہ لندن میں ہارن بجانے پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریر میں آواز بھی بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی اور تقریر سننے والے بھی یہ جانتے ہیں کہ وہ آواز بانی ایم کیو ایم کی نہیں تھی۔ بیک گراؤنڈ میں مسلسل ہارن بجنے کی آواز آ رہی تھی جبکہ لندن میں ہارن بجانے پر پابندی ہے اور وہاں رات کے وقت کون ہارن بجاتا ہے؟ارم عظیم فاروقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر آڈیو پیغام میں آواز کو مصطفی عزیز آبادی کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عزیز آبادی، لیاقت آباد کی بسوں کے ہارن تو چپ کرا دو، لندن میں مستقل ہارن بجانا تو جرم ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے طنز بھی کیا اور کہا کہ ’’عزیز آبادی، اے تسی کی کر دتا۔

مشکوک قرار

مزید : صفحہ اول


loading...