ایئر بلیو کی گنجائش سے زیادہ بکنگ،جدہ جانیوالے 50 مسافر آف لوڈ

ایئر بلیو کی گنجائش سے زیادہ بکنگ،جدہ جانیوالے 50 مسافر آف لوڈ

لاہور(سپیشل رپورٹر )علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایئر بلیو فضائی کمپنی کا بڑے جہاز کا بندوبست نہ کرنے پر 50 سے زائد مسافر جدہ جانے سے رہ جانے کے باعث مسافروں کی ہنگامہ آرائی، ایئرپورٹ پر مسافروں نے ائر بلیو کے عملہ کو کام کرنے سے روک دیا۔ مسافروں نے ڈیپارجر لاؤنج میں سخت ہنگامہ آرائی کی۔ بتایا گیا ہے کہ ائر بلیو کی انتظامیہ کی بدانظامی کے باعث واقعہ پیش آیا ہے۔ ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز میں رہ جانے والے مسافروں کو ائر بلیو کی انتظامیہ مطمئن نہ کر سکی جس کے باعث مسافروں کی ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...