اورنج لائن ٹرین منصوبہ، ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف 3رکنی بنچ پیر کوسماعت کرے گا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ، ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف 3رکنی بنچ پیر کوسماعت کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 26ستمبر کو اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹرجسٹس امیر ہانی مسلم اور مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے تاریخی عمارتوں کے اردگرد 200فٹ تک اورنج ٹرین لائن کی تعمیر روک دی تھی اور اس بابت سرکاری پلان کالعدم کردیا تھاجس کے خلاف ایل ڈی اے، نیسپاک، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب حکومت نے اپیلیں دائر کی ہیں، اپیلوں میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ایک متفرق درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ سے مذکورہ فیصلے کو معطل کیا جائے ۔
3رکنی بنچ

مزید :

صفحہ آخر -