نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں فزیو تھراپسٹ کی اسامی پربھرتی روکتے ہوئے کمشنر سیکورٹی سے جواب طلب

نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں فزیو تھراپسٹ کی اسامی پربھرتی روکتے ہوئے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے میاں نوازشریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں فزیوٹھراپسٹ کی اسامی پر ہونے والی بھرتی تاحکم ثانی روکتے ہوئے کمشنر سیکورٹی سے25نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار شفقت پروین کی جانب سے درخواست پر ان کے وکیل اختر سعید بھٹی پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق صرف بی ایس سی فزیوتھراپسٹ کو ہی بھرتی کیا جاسکتا ہے ،محکمے نے من پسند ڈاکٹر شہزادہ افتخار کو مستقل کرنے کیلئے قانون میں تبدیلی کی ہے۔ آسامی پر میرٹ کے مطابق بھرتی کرنے کا حکم دے۔

فزیوٹھراپسٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...