آرٹیکل 9 کے تحت کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے انٹر کورٹ اپیل دائر

آرٹیکل 9 کے تحت کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے انٹر کورٹ اپیل دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پرمناسب انداز میں اٹھانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹر کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔یہ اپیل حافظ محمد سعید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے 23 اگست کو درخواست خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ حکومت مسئلہ کشمیر پر بیان بازی کے سوا کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کررہی ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا حکم دیا جائے۔ اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ حکومت کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...