الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بھارت سے ممکنہ خریداری کیخلاف درخواست

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بھارت سے ممکنہ خریداری کیخلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بھارتی کمپنی سے ممکنہ خریداری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ، درخواست گزار مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کو غیر ملکی کمپنیوں سے حاصل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کا ارادہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حصول کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈرز بھی طلب کیے تاہم کوئی بھی پاکستانی کمپنی الیکشن کمیشن کی شرائط پر پورا نہیں اتر سکی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن قواعد او ضوابط کے خلاف مشینین بھارت سے خرید رہاہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کو ہیک کرنا انتہائی آسان ہے اور اس طرح حساس نوعیت کا ڈیٹا حاصل کیا جاسکتاہے ۔
الیکٹرانک مشینیں

مزید :

صفحہ آخر -