پشاور میں 2وکلاء بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف عدالتوں میں ہڑتال

پشاور میں 2وکلاء بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف عدالتوں میں ہڑتال

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پشاور میں 2وکیل بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر کے وکلاء نے گزشتہ روز ہڑتال کی ،ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل اور چاروں صوبائی بار کونسلوں نے دی تھی ۔ملک بھر کی طرح لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء فوری سماعت کے متقاضی مقدمات کے سوا کسی مقدمہ میں پیش نہیں ہوئے ۔وکلاء نے دہشت گردی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،وکلاء پر حملہ دراصل انصاف فراہم کرنے والے ادار ے پر حملہ ہے ،وکلاء کو ایسے حملوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ،یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے جذبوں کو تقویت دے رہے ہیں ، دہشت گردوکلاء اور عدلیہ کو خوف زدہ نہیں کرسکتے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...