رائیونڈ مارچ اور ممکنہ گرفتاریاں، پی ٹی آئی نے لیگل سیل تشکیل دیدیا

رائیونڈ مارچ اور ممکنہ گرفتاریاں، پی ٹی آئی نے لیگل سیل تشکیل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت کی طرف سے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے پی ٹی آئی نے لیگل سیل تشکیل دے دیا ہے ،تحریک انصاف کے راہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں لیگل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں جبکہ مرکزی لیگل سیل لاہور میں تشکیل دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخ حبیب، لائرز ونگ کے رہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء پر مشتمل لیگل سیل 26ستمبر کو آئی جی پولیس، ہوم سیکرٹری اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرے گا، فیاض مہر ایڈووکیٹ کا مزیدکہنا ہے کہ حکومت بلاوجہ 16 ایم پی او لگا کر کارکنوں کو گرفتار کر سکتی ہے۔
لیگل سیل

مزید :

صفحہ آخر -