پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاہے کہ پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمانی شہری کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کسٹم کے وکیل نے بتایا کہ عمانی شہری سے درہم اور عمانی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت 80 لاکھ روپے تھی ، عمانی شہری ناصر بن سعید کو 7 جون 2016 کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ ضبط کیوں کر رکھا ہے ، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرکار لاوارث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔