خبردار! ’’یاہو‘‘ کے پچاس کروڑ اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

خبردار! ’’یاہو‘‘ کے پچاس کروڑ اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) انٹرنیٹ اور ای میل کے ایک بڑے ادارے ’’یاہو‘‘ کے پچاس کروڑ اکاؤنٹس ہیک ہوگئے۔ یاہو انتظامیہ نے اب اعلان کیا ہے کہ یہ چوری 2014ء میں ہوئی جس نے سائبر کرائم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ ہیکر ’’سٹیٹ سپانسرڈ ایکٹر‘‘ ہے جس نے یاہو کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے نام، پتے، تاریخ پیدائش، سکیورٹی سوال اور حتیٰ کہ ’’پاس ورڈز‘‘ تک رسائی حاصل کرلی ہے لیکن اس نے ملک کا نام نہیں لیا۔ انٹرنیٹ کی دنیا کا یہ بڑا ادارہ اپنی کمپنی کو ایک بہت بڑی کمیونی کیشن کمپنی ویرائزن (Verizon) کو فروخت کرنے کیلئے بات چیت کرنے میں مصروف ہے۔ ’’یاہو‘‘ نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز سے درخواست کی ہے کہ اگر انہوں نے 2014ء کے بعد اپنا ’’پاس ورڈ‘‘ تبدیل نہیں کیا تو فوری طور پر ایسا کرلیں۔ سائبر سکیورٹی کے ماہرین کا مشورہ ہے کہ صارفین انٹرنیٹ پر اپنے مختلف اکاؤنٹس کیلئے ایک ہی پاس ورڈ کی بجائے مختلف پاس ورڈز استعمال کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...