سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں محض گیدر بھبھکیاں، مودی سرکار پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرے گی: حافظ سعید

سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں محض گیدر بھبھکیاں، مودی سرکار پاکستان پر حملہ ...

لاہور(خبر نگا رخصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیکس کی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں‘ مودی سرکار پاکستان پر حملہ کی کبھی جرأت نہیں کرے گی۔ بھارت خود اپنی بچھائی ہوئی سازشوں کے جال میں پھنس رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کرنا خوش آئند ہے۔بیرونی قوتیں پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والوں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔دھماکے کرنے والوں کو افغانستان میں بھارتی سفارتخانوں میں پناہ دی جاتی ہے اور زخمی دہشت گردوں کا علاج انڈیا میں ہوتا ہے۔ مسلم حکمران قرآن پاک اور سیرت رسول ؐ کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں‘ مسئلہ کشمیر سمیت مسلمانوں کو درپیش تمام مسائل قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کرنے سے حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ مودی اس خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد اورکشمیریوں کا قاتل ہے ۔کشمیر میں نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہوئیں مگریہ بربریت کسی کو نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ حکمران قرآن و سنت کی بنیاد پر پالیسیاں ترتیب دیں تو مدد آسمانوں سے آئے گی اور مسئلے زمین پر حل ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...