کوئی رکن سندھ اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا، ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی متحدہ لندن کو جواب

کوئی رکن سندھ اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا، ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی متحدہ ...

کراچی (خصو صی رپورٹ) ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن سندھ اسمبلی مستعفی نہیں ہو گا ، ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی نے متحدہ لندن کو جواب دے دیا۔ پارلیمانی پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلوں اور فاروق ستار کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کر دیا۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کی زیر صدارت ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے 25 سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور متحدہ لندن کے بیان کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن اسمبلی اسمبلی مستعفی نہیں ہو گا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلوں اور ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی نے واضح کر دیا کہ کوئی بھی رکن سندھ اسمبلی استعفی نہیں دیگا ، سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کسی کی ذاتی خواہش پر استعفی نہیں دینگے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے تمام اراکین نے ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، ایم کیو ایم کے اسیروں کی رہائی کے لئے ہرممکن کوشش کرینگے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ ریاست سے وفاداری اور پاکستان زندہ باد پر مینڈیٹ حاصل کیا ہے ، کوئی اخلاقی طور پر استعفی نہیں مانگ سکتا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...