انجینئر امیر مقام کا دورہ صوابی مرحومین کی وفات پر تعزیت
صوابی( بیورورپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے جمعہ کے روز صوابی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے موضع بکیانہ یار حسین میں پارٹی کے رہنما کنٹریکٹر محمد رفیق کے انتقال ، موضع زیدہ میں پارٹی کے رہنما حاجی عنایت الرحمن کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی بعد ازاں انہوں نے موضع مرغز جاکر وہاں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی