تیمرگرہ ،لوئر دیر کے ٹھیکیداروں کی فنڈز کی عدم ریلیز پر احتجاج کی دھمکی

تیمرگرہ ،لوئر دیر کے ٹھیکیداروں کی فنڈز کی عدم ریلیز پر احتجاج کی دھمکی

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ)لوئر دیر کی ترقیاتی کاموں کیلئے فوری فنڈ ریلیز کئے جائے بصورت دیگر 3اکتوبر کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر بھر پور احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہارلوئر دیر کے ٹھیکدار برادری کے رہنماوں حاجی محمد شاہ ،بہادر زیب خان ،دلاور خان و دیگر نے ضلع بھر سے آئے ہوئے ٹھیکداروں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مالی سال2015-16 کیلئے صوبائی حکومت نے ضلع لوئر دیر کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی اور یہاں کی ٹھیکدار برادری نے ان کاموں کی ٹینڈروں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا اوراپنی زاتی کروڑوں روپے پر زور وشور سے ترقیاتی کام شروع کئے لیکن فنڈ ریلیز نہیں ہوئے اور ہمیں تسلی دی گئی کہ سال2016-17 کے پہلے کوارٹر میں ان کاموں کیلئے فنڈ ریلیز کئے جائینگے لیکن بدقسمتی سے ان کاموں کیلئے ابھی تک فنڈ ریلیز نہیں ہوئے اور ٹھیکداروں کی کروڑوں روپے حکومت کے زمے بقایا ہے اور اب مزید کام جاری رکھنا مشکل ہے۔ٹھیکداروں کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ دس روز کے اندر اندر فنڈ ریلیز ہو جائینگے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کیوجہ سے ترقیاتی کاموں پر احتجاجا کام بند کردی گئی ہے۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک،وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ و دیگر حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ 30 ستبر تک لوئر دیر کی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ ریلیز کئے جائے بصورت دیگر 3اکتوبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیکر بھرپور احتجاج کرینگے جس کی ساری زمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...