اختیارات کی منتقلی سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی ،تحصیل ناظم جہانگیرہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل جہانگیرہ کے ناظم حاجی صادق خٹک اور نائب ناظم حمیداللہ خٹک نے کہا ہے کہ تحصیل جہانگیرہ پی کے 15میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے ماروبہ نظام پوراور شیدو میں ڈیموں کی تعمیرکیلئے دوارب روپے 60کروڑ روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے ڈیموں کی تعمیر سے 31ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی جس سے پورے پی کے 15میں زرعی انقلاب آجائے گا جہانگیرہ گرلز ڈگری کالج، ایگریکلچر یونیورسٹی، ہائی سکول، مڈل سکول اور پرائمری سکول کی تعمیرومرمت کیلئے بھی فنڈ مختص کردیاگیا ہے پی کے 15کے تمام علاقوں میں نئے سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے تعلیم، صحت، پینے کی صاف پانی کی فراہمی، ناجائز تجاوزات کے خاتمے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تحصیل جہانگیرہ کیلئے چارسوزوکی، ٹریکٹرز اور دیگر سامان خریدی جارہی ہے تاکہ علاقے کو صاف وستھرا رکھاجاسکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے ناظمین کو اختیارات دے کر حقیقی معنوں میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردئیے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نظام پور خیرآباد، جہانگیرہ، شیدو، اکوڑہ اور دیگرعلاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان ترقیاتی کاموں کا سہرا ڈی ڈیڈک کمیٹی کے چےئرمین ایم پی اے ادریس خان خٹک کو جاتا ہے جنہوں نے پی کے 15کے عوام کیلئے زبردست جدوجہد کی جن کی بدولت پی کے 15میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جہانگیرہ میں ہسپتال نظام پور میں کالج کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہے جہانگیرہ میں سب سیکرٹریٹ قائم کرنے کیلئے زمین حاصل کرلی گئی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ تحصیل جہانگیرہ میں ممبران کی بھرپورتعاون سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہورہے ہیں عوام کو اب پشاور اور دوردراز علاقوں تک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ مقامی سطح پر ان کے مسائل حل ہوں گے تحصیل جہانگیرہ میں ٹرانسفارمر اور کیبل کے علاوہ سوئی گیس جیسے اہم منصوبوں کیلئے بھی ایم پی اے ادریس خان خٹک نے فنڈ منظور کرلیا ہے اس کے علاوہ تحصیل جہانگیرہ میں فرشبندیاں، نالیوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنادیاگیا ہے پورے علاقے میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈ پمپ بھی نصب کئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ سولر نظام متعارف کرایا جائے تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے غذاب سے نجات مل سکے زرعی زمینوں کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ٹی ایم اے ملازمین اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی سے غیرحاضر ملازمین کو برطرف کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی تاکہ جہانگیرہ کے تمام شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھلے رہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ادریس خان خٹک نے رسالپور سے جہانگیرہ تک جن میں پیرسباق، مصری بانڈہ، زڑہ میانہ، میاں عیسیٰ اور دیگر علاقے شامل ہیں سڑک کی تعمیر کیلئے 80کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں اس سڑک کی تعمیر سے زمیندار اور عوام مستفید ہوسکیں گے کیونکہ یہ ایک معدنی اور زرعی علاقہ ہے۔