کارکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ،شکیل ایڈوکیٹ

کارکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ،شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) 30 ستمبر کو لاہور راؤنڈ میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں مالاکنڈسے بھی پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ صوبائی وزیرمحمود خان اورمالاکنڈڈویژن کے سابق صدرحاجی نیک محمدخان نے بٹ خیلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ 30ستمبر کولاہورراؤنڈ میں ہونے والے دھرنے میں ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈسے بھی ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ دھرنے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کوشامل کرکے پارٹی کے چئیرمین عمران خان کاپیغام گھرگھرتک پہنچائیں انہوں نے کہاکہ ہم پارٹی کے قائدعمران خان کے ایک کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کاخاتمہ نہیں ہوااس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال ملک ہے مگربدقسمتی سے چندخاندان یہ ملک بے دردی کے ساتھ لوٹ رہے ہیں اورن سے کوئی بھی پوچھنے والانہیں ہے صرف اورصرف عمران خان ہے کہ وہ ملک کے غریب عوام کواپناحق دلوانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے اس جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہوکرکسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگرہم بھی غریب عوام کواپناحق نہیں دلاسکتے توپھرہمیں سیاست کرنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...