نوشہرہ ،سسر کا داماد اور اس کے باپ پر فائرنگ ،دونوں شدید زخمی
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں سسر کا داماد اور اس کے باپ پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کرنے والے ملزمان سے اسلحہ برآمد کیس کو کمزور کرنے کیلئے ملزمان نے خود پر فائرنگ کر کے اپنے آپ کو ہسپتال میں داخل کر وا دیا ملزمان پولیس اور ہسپتال انتظامیہ سے مک مکا کر نے میں لگے ہوئے ہیں زخمی باپ بیٹے کا الزام اس سلسلے میں نوشہرہ کلان محلہ مثل آباد کے رہائشی دیان ولد عراق شاہ اور باپ عراق شاہ نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے اور بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز صبح کے وقت ہم باپ بیٹے نے سبزی منڈی سے گاڑی لوڈ کر کے نوشہرہ کینٹ جا رہے تھے کہ ٹول پلازے کے قریب پیر صفدر سکنہ نوشہرہ کلان جو کہ رشتے میں میرا سسر ہے اپنی گاڑی میں آکر ہماری گاڑی کے سامنے روک گئے اور اسلحہ نکال کر ہم پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میں اور میرا باپ عراق شاہ شدید زخمی ہوگئے وجہ تنازعہ میرے سسر نے عرصہ دراز سے میری بیوی کو اپنے گھر میں بیھٹا رکھا ہے اور مجھ سے ناجائز مطالبات منوانا چاہتے ہیں مجھ کو والدین سے الگ اور بیٹی کے لئے الگ گھر کا مطالبہ کررہا ہے ہم غریب لوگ ہیں دو وقت کی روٹی بھی بہ مشکل پیدا کررہے ہیں عید سے دو دن قبل بھی میرے سسر پیر صفدر نے ہم باپ بیٹے پرفائرنگ کی تھی جس کے خلاف ہم نے نوشہرہ کلان تھانے میں ملزم کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دی لیکن نوشہرہ کلان پولیس نے ملزم پیر صفدر شاہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ ملزم نے ہمیں بتایا کہ میں نوشہرہ کلان پولیس کو کھلاتاہو ں وہ میراکچھ نہیں بگاڑ سکتے ہمارے ساتھ آئے روز یہ ظلم جاری رہا تو ہم نوشہرہ کلان پولیس اور پیر صفدر کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اس لئے ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک ، آئی جی پی خیبرپختونخواہ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے انصاف فراہم کر نے اور تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔۔