کرک میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل باڈی کے انتخابات کا عمل مکمل

کرک میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل باڈی کے انتخابات کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورو رپورٹ) کرک میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل باڈی کے انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا ، رحمان الدین پینل کی کامیابی پر خا می کارکنوں کا جشن ، بھنگڑے ڈالے گئے پیسکو ڈویژن کرک میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل باڈی کا انتخابی عمل الیکشن کمیٹی کے ممبران زونل سیکرٹری گل ولی خان ، ڈویژنل چیئرمین بنوں پیر اشفاق خان اور عمر علی کی سربراہی میں پیسکو ڈویژن کرک کے دفتر میں منعقد ہوئے جس میں رحمان الدین پینل نے کامیابی حاصل کی مخالف پینل کے ڈویژنل چیئرمین کے امیدوار جاوید اقبال نے دس جبکہ رحمان الدین خٹک 16ووٹس حاصل کرکے ڈویژنل چیئرمین منتخب ہو ئے اکبر علی خان مذکورہ پینل کے سیکرٹری ، میر عبد اللہ وائس چیئرمین اور گل میر خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں نو منتخب ڈویژنل چیئرمین نے خامی کارکنوں کے جشن کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ میری کامیابی محنت کش واپڈا ایمپلائز کی کامیابی ہے اور کہا میں مزدورں کے حقوق اور جائز مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرونگا اور پیسکو و صارفین کے مابین بھی پل کا کردار ادا کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورجدوجہد کی جا ئیگی ۔