حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ ایف سی اہلکار جاں بحق

حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ ایف سی اہلکار جاں بحق

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے علاقے حیات آباد میں انڈسٹریل سٹیٹ میں ذاتی دشمنی کی بناء پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار جاں بحق ملزم فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایف سی کا اہلکار باسط ولد پرویز خان سکنہ بٹگرام چارسدہ انڈرسٹریل سٹیٹ میں موجود تھا کہ اس دوران مبینہ ملزم جو کہ موٹر سائیکل سوار تھا نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باسط لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم پولیس نے مقتول کے والد پرویز خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے مدعی مقدمہ کے مطابق انکی دشمنی چلی آرہی تھی جس پر اس کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...