پشاور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ،بم ناکارہ ،1 دہشتگرد گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر) صوبائی درالحکومت پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا بی ڈی یو نے دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا تے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ جمعتہ المبارک کو صبح 11 بجے باچہ خان چوک میں ایک مشکوک شاپنگ بیگ کی اطلاع پر بی ڈی یو کو طلب کیا گیا جس پر بی ڈی یو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا اور پشاور کے مشہور باچہ خان چوک اور اس کے اطراف میں رش کی مناسبت سے یہ دہشت گردوں کا نشانے پر ہے اور کئی بار چوک اور اس کے اطراف سے بم بر آمد کیے جاچکے ہیں اور یہ بھی بات قابل ذکر ہے کے دہشت گرد جمعہ کے روز ہی کئی کاروائیاں کر چکے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیپٹیل سٹی پولیس نے جمعرات کی شام کو شہر اور اس کے اطراف میں آپریشن شروع کر دئیے تھے جس میں کئی مشتبہ اور مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھا دی گئی تھی اور دوسری جانب سپیشل پولیس یونٹ نے دعویٰ کیا ہے اس میں ملوث ایک دہشت گرد عاشق حسین ولد فضل حسین سکنہ چرخہ خیل بھانہ ماڑی کو گرفتار کر کے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی دلاور خان ولد صابر خان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاجسکی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں دہشتگرد جمعتہ المبارک کے دن دہشتگردی پھیلانا چاہتے تھے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے تاہم دہشتگرد عاشق حسین کو مزید تفتیش ،انٹروگیشن کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔