وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر جامع تھی، انجینئر امیر مقام

وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر جامع تھی، انجینئر ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی تقریرجامعہ تھی،وزیراعظم نے کشمیری عوام کی جونمائندگی کی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حالات پراللہ تعالیٰ رحم کریں،رائیونڈبے شک جائیں مگرمولانہ طارق جمیل صاحب سے دعائیں اوررہنمائی حاصل کرنے،اسی طریقے سے وزیراعظم نہیں بلکہ ایک عام آدمی کے گھربھی کوئی نہیں جاسکتا،عمران خان کوخودبھی پتہ ہے کہ میں کیاکہہ رہاہوں مگرصرف میڈیامیں نام کمانے کی خاطر اوچے ہتھکنڈوں پراتر آئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف انڈیاپاکستان کوتنہاکرنے کیلئے ناکام کوششیں کررہی ہے جبکہ دوسرے طرف عمران خان ملک کی معیشت کونقصان پہنچانے افراتفری پھیلانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہروقت اپنے ورکروں کوامتحان میں ڈالناکسی صورت مناسب نہیں اورجس کے باعث ورکرقرینہ بہ قرینہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں، 80فیصدنے خان صاحب کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگادی ہے جبکہ باقی ماندہ چھلانگ لگانے کیلئے پرتول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان واقعی سیاست دان ہیں توانہیں سنجیدہ رویہ اپناکرسنجیدہ باتیں کرنی چاہئے اوروزیراعظم ہاؤس کے جواب کیلئے 2018 کے انتخابات کاانتظارکریں۔انہوں نے کہاکہ جس طرحPML-Nکی بھی خواہش ہے کہ بیلٹ کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواہمیں مل جائے نہ کہ خوابوں اورخواہشات کے زورپر۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی میں حاجی رفیق ٹھیکیدارکی فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں مرغز میں حاجی سجادمرغزکے حجرے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام عملی کام پریقین رکھتے ہیں،صوابی کے عوام کادیرینہ مطالبہ نادرااورپاسپورٹ دفاترکاقیام حل کردیاہے جبکہ نئے گرڈسٹیشن کی تعمیرپرکام اورفیڈرزکی منظوری سمیت مرغزمیں نئے سب ڈویژن کاقیام کابھی جلدآغازکردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ بہت جلدصوابی کے باقی ماندہ علاقوں میں گیس کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوبھی صوابی آنے کی دعوت دیں گے اوروزیراعظم صوابی کی تقدیربدلنے کیلئے کئی اہم اعلانات کرینگے۔اس موقع پرصوابی کے صدرحاجی افتخارخان،جنرل سیکرٹری دلدارخان،شیرازخان ایم پی اے،نواب خان آف تورڈھیرسمیت دیگرمسلم لیگی رہنمابھی موجود تھے۔انجینئرامیرمقام نے زیدہ میں عنایت خان سے بھی انکی والدہ کی وفات پرتعزیت کی۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...