طاقت کے باوجود بھارتی افواج کے پاس دماغ نہیں،دی اکانومسٹ

طاقت کے باوجود بھارتی افواج کے پاس دماغ نہیں،دی اکانومسٹ

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا بھارت اسلحے کا بھی سب سے بڑا خریدارہے لیکن طاقت کے باوجود بھارتی فوج کے پاس دماغ نہیں ہے۔اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی بری، بحری اور فضائی فوج کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔ بھارتی فوج کے حوالے سے بہت سی باتیں صرف کاغذوں میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ بھارتی فضائیہ دنیا کی چوتھی بڑی ایئر فورس ہے لیکن 2 ہزار جہازوں میں صرف 60 فیصد لڑاکا طیارے اڑنے کے قابل ہیں۔ 15 سال سے بحری بیڑے کی تیاری اب تک مکمل نہیں ہو سکی۔ بحری بیڑہ جو 2010 میں بھارتی فوج کے حوالے کر دینا چاہئے تھا اب اس کی تکمیل 2023 میں ہونے کی آس لگا لی ہے۔ اکانومسٹ کے مطابق ماہرین حیران ہیں کہ کیسے جنگجو بار بار بھارت کی ایئر بس میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بھارت کی ملٹری میں کرپشن کا ناسور بھی پایا گیا ہے۔

دی اکانومسٹ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...