چین اورجرمنی نے پنجاب حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو بے مثال قراردے دیا

چین اورجرمنی نے پنجاب حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو بے مثال قراردے دیا

لاہور(خصوصی رپورٹ)چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کے دوران پنجاب میں توانائی اوردیگر شعبوں میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی اورکہاکہ جس انداز سے پنجاب میں سی پیک کے منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں وہ بلاشبہ ہمارے لئے بھی حیران کن امر ہے اورمیں شہبازشریف کوان کی سالگرہ کے موقع پر ان منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اقدامات پر مبارکباد دیتا ہوں ۔شہبازشریف وہ رہنماء ہیں جنہوں نے سی پیک کے منصوبوں کیلئے اپنا دن رات ایک کررکھا ہے ۔رفتار ،معیار اور ٹرانسپرنسی ان منصوبوں کا خاصا ہیں۔بعدازاں جرمنی کے وزیر برائے فیڈرل فارن آفس سٹیفن سٹینلین (Mr.Stephan Steinlein) کی قیادت میں جرمن سرمایہ کاروں اورپاکستان میں کام کرنے والی مختلف جرمن کمپنیوں کے سربراہان کے ایک بڑے وفدنے صوبہ پنجاب میں انتہائی شفاف طریقے سے منصوبوں پر عملدر آمد کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا اورجرمن وزیر اور سرمایہ کاروں نے کہا کہ بلاشبہ جرمنی کی کئی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کررہی ہیں اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایاہے جس سے جرمن سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہواہے۔سیم

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...