اورنگی اور ایف بی ایریا میں سرچ آپریشن، 6افراد زیرحراست
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے ہیں۔ پیر آباد سے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 7 میں رینجرز اہلکاروں نے مکان کا محاصرہ کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کو سیاسی جماعت کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب اورنگی ٹاون پیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔