زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس25کا ایجنڈا جاری کردیا گیا
ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے اجلاس 25 کا ایجنڈا گزشتہ روز جاری کردیا گیا جس میں لاہور کیمپس کا ایشو رکھا جائے گا‘ آخری سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظور ی بھی لی جائیگی جس پر یونیورسٹی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 15 سکالر شپ ایچ ای سی کی ہدایت کے خلاف دیے گئے جس میں اپنوں کو نوازا گیا ، اس سلیکشن بورڈ میں ان (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
امیدواروں کو سکالر شپ دیا گیا جن کو پہلے مسترد کردیا گیا تھا ، عدالتوں میں جانے کے خوف اور اپنوں کو نواز نے کیلئے بغیر اشتہار دیے ان امیدواروں کو سکالر شپ ایواڈ کردیا گیا اس کی مثال آئی ایم ایس کے سکالرشپ ہیں جو اس پراجیکٹ کے پی سی ون کے خلاف ہے ، اس بارے میں ہائرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو ایک مراسلہ 8اگست کو ارسال کیا تھا کہ یونیورسٹی حکام پی سی ون کو فالو کرے اگر وہ اس کے میں ترمیم کرنا چاہتی ہے اس کی تفصیل ارسال کی جائے مگر یونیورسٹی نے ان کی کسی بھی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور بغیر مشتہر کئے مسترد کردہ امیدواروں کو سکالر شپ دے دیئے گئے ، جس پر سلیکشن بورڈ اجلاس کے دوران ایچ ای سی کے نمائندے نے بھی اعتراض کیا مگر حکام نے اسے کسی خاطر میں نہیں لایا ، ذرائع کے مطابق ایک امیدوار رابعہ نایاب نے ممبران سینڈیکیٹ کو بریفنگ دی کہ یونیورسٹی نے خلاف قانون سائیکالوجی کا سکالر شپ دے دیا ہے‘اس کے امیدواروں کی مارکنگ ڈاکٹر ثروت سلطان نے کی جس میں ان کی بہن فراست کنول بھی شامل تھی جس کو فائدہ پہنچایا گیا اگر سارے سابق امیدواروں کو سکالرشپ دینا تھا تومجھے کیوں مستردکیا گیا لہذا اس سکالرشپ کو دوبارہ مشتہر کرایا جائے‘ اس بارے میں یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ساری باتیں پروپیگنڈاہے ‘سلیکشن بورڈ اجلاس میں میرٹ پر فیصلے ہوئے ، حتمی منظوری سینڈیکیٹ دے گی جس میں سینئر ججز بھی شامل ہیں قبل ازوقت قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔