میٹرو منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری

میٹرو منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ہدایات جاری

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کنٹریکٹرز کو ہدایات جار ی کردی ہیں اور میٹرو بس اسٹیشنز پر لگنے والے تمام (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

میٹریل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔گزشتہ روز میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز کے علاوہ سب کنٹریکٹرز کو بھی طلب کیا گیا۔میٹرو بس اسٹیشنز پر 7 سے زائد سب کنٹریکٹرز کام کررہے ہیں۔ان سب کنٹریکٹرز کے ساتھ متعلقہ پیکج کی تعمیراتی کمپنیوں نے اپنی سطح پر معاہدہ کررکھا ہے جس میں لوئر،سولر گلاس،سینڈوچ ایلومینم پینل ،کلیڈنگ اور دیگر میٹریل کی فراہمی و تنصیب شامل ہے۔پراجیکٹ انتظامیہ نے کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ میٹرو بس اسٹیشنز پر شفٹوں میں کام کیا جائے ۔30ستمبر تک بیرون ملک سے درآمدکیا جانے والا تمام میٹریل منگوایا جائے۔کنٹریکٹرز سے مزید کہا گیا ہے کہ فٹ پاتھ پر ٹف ٹائل لگانے ،رنگ و روغن اور روڈ مارکنگ کے کام مکمل کر کے انہیں رپورٹ دی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مڈل ایسٹ سے در آمد کیا گیا تمام میٹریل کراچی پہنچ گیا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے مراحل میں ہے۔کنٹریکٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ بقیہ میٹریل کی ترسیل 26ستمبر تک ملتان شروع ہوجائے گی۔کنٹریکٹر ز نے بتایا کہ میٹرو بس اسٹیشنز پر لوئرز اور سولر گلاس لگانے کے لئے دستیاب ہنرمند اور تجربہ کار لیبر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کی نگرانی اس شعبے میں بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے ماہرین کررہے ہیں۔میٹرو بس اسٹیشن پر میٹریل کی تنصیب کے لئے تجربہ نہ رکھنے والی لیبر کی خدمات حاصل نہیں کی جاسکتیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ میٹر و بس فلائی اوور کے90فیصد حصے پر ایکس پنشن جوائنٹس لگادئیے گئے ہیں جبکہ کیو بی اے کی طرف سے ایک کلومیٹر سیکشن میں جوائنٹس لگانے کا کام دن اور رات دونوں شفٹوں میں جاری ہے۔اس کے علاوہ میٹرو روٹ کے ساتھ فٹ پاتھ پر ٹف ٹائل لگانے کا 90فیصد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔پیپلز کالونی میٹرو بس اسٹیشن تک رسائی کے لئے پیدل چلنے والوں کے لئے تعمیر کئے گئے انڈر پاس کی دیواروں پر گلیزڈ ٹائلیں لگادی گئی ہیں۔بی سی جی چوک کے میٹرو بس اسٹیشن کی تعمیر اور اس مقام پر کیرج وے کی کنکریٹنگ کا کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

میٹرو بس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...