پنجاب کے 38ڈاکٹروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات جاری

پنجاب کے 38ڈاکٹروں کی تعیناتی وتبادلے کے احکامات جاری

ملتان (وقائع نگار) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ای ڈی او ہیلتھ ملتان سمیت صوبہ بھر کے 38 ڈاکٹروں کے تعیناتی و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر افتخار حسین قریشی کی 31اکتوبر 2016 کو ریٹائرمنٹ کی وجہ ڈسٹرکٹ ظفر عباس ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نیو ٹریشن پروگرام ملتان کو ای ڈی او ہیلتھ ملتان تعینات کرنے کے احکامات(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

جاری کیے ہیں۔ چلڈرن کمپلیکس ملتان سے ڈاکٹر نبیل سلیم کو تحصٰل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد بطور ایم ایس تعینات کیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر زاہد اسحاق کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح ڈپٹی ڈی اییچ او ملتان راؤ امجد کو بھی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کی دیگر ڈاکٹر ارسلان کو تعینات کیا گیا ہے اور اسی طرح میں دیگر اضلاع میں بھی ایم ایس سمیت دیگر خالی سیٹوں پر بھی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تعیناتی و تبادلے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...