قندیل بلوچ کیس،محکمہ پراسیکیوشن نے مہلت ختم ہونے کے باوجود چالان جمع نہیں کرائے

قندیل بلوچ کیس،محکمہ پراسیکیوشن نے مہلت ختم ہونے کے باوجود چالان جمع نہیں ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ پراسیکیوشن ملتان نے مہلت ختم ہونے کے باوجود قندیل بلوچ قتل کیس کاچالان جمع نہ کرانے پر اعلیٰ حکام کو مطلع کرنیاور کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیرتمام اعتراضات ختم نہ کرنے تک چالان عدالت جمع (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

نہ کرانے کافیصلہ کیا ہے۔یادرہیکہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مقررہ مدت تک چالان جمع نہ کرانے پر محکمہ پراسیکیوشن ملتان نے اعلیٰ حکام کو 4 مراسلے تحریر کئے تھے جس پر 18 ستمبر کو پولیس نے مقد مہ کا چالان پیش کیا تواس میں نقائص ہونے کی بناء4 پر پراسیکیوٹر راناجاوید نے 16 اعتراضات عائد کرنے کے ساتھ مقتولہ کے والدین،2 بھائیوں اور مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کرنے اور3 روز میں چالان دوبارہ پیش کرنیکی ہدایت کی تھی تاہم پولیس کی جانب سے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ چالان پیش نہیں کیا گیا ہے۔جس پر محکمہ پراسیکیوشن ملتان نے صورتحال سے اعلیٰ حکام کومطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پراسیکیوٹر رانا جاویدنے "میڈیا" کے سوالات کیجواب میں بتایا کہ محکمہ نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے درست طورپر اعتراضات عائد کئے ہیں جن کو ختم کرنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے لیکن کسی بھی دباؤ کو قبو ل نہیں کیا جائے گا اور تمام اعتراضات ختم ہونے تک چالان عدالت نہیں بھجوایا جائے گا جبکہ پولیس کے غیر قانونی اقدامات پر اعلیٰ حکام کوبھی آگاہ کیا جارہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...