تعصب پسند پولیس افسران کو ملتان کا امن خراب نہیں کرنے دینگے‘ خواجہ سلیمان صدیقی

تعصب پسند پولیس افسران کو ملتان کا امن خراب نہیں کرنے دینگے‘ خواجہ سلیمان ...

ملتان (جنرل رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران‘ قومی تاجر اتحاد‘ انجمن تاجران ملتان شہر اور ذیلی تاجر تنظیموں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کل اتوار کے دن4بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینے‘ ریلیاں نکالنے اور ہڑتال کا آپشن استعمال کرنے کا بھی اعلان کیا گیا آل پاکستان انجمن تاجران کے چےئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعصب پسند پولیس افسران کو ملتان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے چند روز بعد محرم الحرام شروع ہورہا ہے پولیس افسران کو ڈاکوؤں‘چوروں‘راہزنوں کو پکڑنے کے بجائے پر امن احتجاج کا جمہوری حق استعمال کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کرنے اور دھمکیاں دینے کی پڑی ہوئی ہے ایک ہزار وارداتوں میں برآمدگی کی شرح ایک فی صد ہے اس سے پولیس کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک‘ جنرل سیکرٹری ملک صدیق تھہیم نے کہا کہ پولیس افسران تاجر رہنما عارف فصیح اللہ کو گرفتار کرنے کی غلطی نہ کریں‘پولیس مفادات کی سیاست کرنے والے نام نہاد تاجر رہنما علی باباچالیس چورکے اشاروں پر ناچنا بند کرے‘تاجر جھکنے اور بکنے والے نہیں ہیں اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ پولیس چوروں ڈاکوؤں کی سرپرست بن چکی ہے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہے تاجروں نے پولیس‘ایکسائز اور دیگر محکموں کا آلہ کار قرار دے کر ایک تاجر رہنما کو مبینہ طور پر تاجروں کا دشمن قرار دیا اور انہیں حکومت کا سب سے بڑا ٹاؤٹ اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا ذمہ دار بھی قرار دیا جس پر پریس کانفرنس کے شرکاء تاجروں نے شیم شیم کے نعرے لگائے ‘تاجروں نے کہا کہ چوک کمہاراں والا پر آج ہونے والا مظاہرہ ڈرامہ ہوگا اور پولیس کی حمایت کے لئے ہوگا جسے تاجربرادری مسترد کرتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...