تبدیلی موسم سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھٹ گیا

تبدیلی موسم سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھٹ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کر دیا گیا ۔ ملک کے کئی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہو جانے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گھروں میں اے سی کا استعمال بند ہو گیا ہے جس سے ڈیمانڈ میں کمی ہو رہی ہے ۔ توقع ہے کہ چند دنوں میں کمرشل مقامات پر بھی اے سی کا استعمال بند ہو جائے گا جس سے ڈیمانڈ میں مزید کمی ہو گی ۔ گزشتہ روز بھی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں بارش سے ان علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہوئے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...