لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ الیکٹرونکس سامان پکڑا گیا

لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ الیکٹرونکس سامان پکڑا گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس کی صوبائی دارالحکومت میں کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ الیکٹرونکس کا سامان پکڑا گیا ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے ملتان روڈ پر چھاپہ مار کرکراچی سے کلیئر ہو کر لاہور آنے والے کنٹینر کو چیک کیا تو کنٹینر میں کلیئرنگ کے بعد لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان بھر کر لاہور لایا جا رہا تھا سامان میں لیپ ٹاپ ، چارجرز ، ایل سی ڈیز سمیت الیکٹرونکس کا دیگر سامان شامل تھا ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینر قبضہ میں لے لیا ۔الیکٹرونکس کا سامان ہال روڈ کے تاجر محمد عادل کی ملکیتی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...