3ڈاکوؤں نے تاجر اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر5تولے زیورات 5لاکھ کی نقدی وسامان سے محروم کردیا
ملتان(وقائع نگار)تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے تاجر اور اسکے اہل خانہ کو کئی گھنٹے یرغمال بناکر اسلحہ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
کے زور پر5تولہ طلائی زیورات5لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان سے محروم کردیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گزشتہ شب تاجر شاہد کے گھر گھس گئے اسلحہ کے زور پر تاجر اور اسکے اہل خانہ کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنایا گھر کی تلاشی کے دوران5تولے طلائی زیورات5لاکھ روپے نقدی ودیگر ضروری سامان اٹھاتے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔