عبدالعزیز سومرو کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کی شرکت

عبدالعزیز سومرو کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملیر میں عظیم الشان ریلی کے دوران گاڑی سے گر کر جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل 23 گلشن حدید کے سینئر کارکن عبدالعزیز سومرو کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ فیضان مدینہ مسجد گلشن حدید میں ادا کی گئی جبکہ تدفین اسٹیل ٹاؤن قبرستان میں کی گئی۔ جس میں صوبائی مشیر محنت سینیٹر سعید غنی، راشد حسین ربانی، وقار مہدی، سید نجمی عالم، راجہ رزاق، ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد، جان محمد بلوچ، اختر عارفانی، میر عباس تالپور، شاہجہان خان، یاسر بلوچ، ریاض لنڈبلوچ، رضا جتوئی سمیت پارٹی کارکنان اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مرحوم کارکن عبدالعزیز سومرو کی ناگہانی موت پردلی افسوس کا اظہارکیا گیا اور ان کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ اور دیگر نے مرحوم عبدالعزیز سومرو کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار رکرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...