پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کیلئے بنائے گئے میڈیکل کی تصدیق کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کیلئے بنائے گئے میڈیکل کی تصدیق کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان )بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شکائت کے تناظر میں حکومت پنجاب نے ڈرائیورنگ لائسنس کے لئے بنائے گئے میڈیکل کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ سے تفصیلات طلب ،تفیصل (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کے مطابق ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق لائسنس سے قبل میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بناکر لائسنس بنایا جاتا ہے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے ایک سینئر ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگادی جاتی ہے جو کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے حکومت پنجاب نے بوگس میڈیکل سرٹیفکیٹ کے تناظر میں ان سرٹیفکیٹس کو جایر کئے جانے کے بعد ان کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبے بھر کے 36اضلاع کی انتظامیہ سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔