کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، شاہین شفیق

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، شاہین شفیق

ملتان ( سپیشل رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر مسئلے پر دو ٹوک انداز میں بات کرکے ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ یوتھ ونگ کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سٹی نائب صدر چوہدری آصف انصاری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین اسلم ڈوگر ،اکرم انصاری سمیت احمد انصاری ، افشین بٹ ، تہمینہ نور نے بھی خطاب کیا شاہین شفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا رائیونڈ پر مارچ دراصل قائدین کے گھر کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنا ہے لیکن لیگی کارکن قائدین کی ہدایت پر پر امن رہیں گے مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات میں عوام نے منتخب کیا ہے جو منتخب ہو نے کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اورحکومت اپنی مدت پوری کرے گی عمران خان جتنا مرضی شور مچالیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا مقصد اپنے دھرنوں اور مارچوں سے ملک میں انتشار پیدا کر نا ہے لیکن ملک اس وقت جس نازک دوراہے پر کھڑا ہے اس طرح کے دھرنے اور مارچ ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...