بارش‘ آندھی ‘ ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے سے آدھے سے زائد شہر کی بجلی بند

بارش‘ آندھی ‘ ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے سے آدھے سے زائد شہر کی بجلی بند

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت گر گئے‘ ایل ٹی لائنیں ٹوٹ گئیں ‘گرڈ سٹیشنوں میں فالٹ آگیا‘ 50سے زائد فیڈر بند ہو گئے‘ آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی بند ہو گئی‘ میپکو کے بیشتر افسران نے اپنے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

سرکاری موبائل فون بند کر لئے ‘ بتایا گیا ہے کہ ملتان اور گردونواح میں گزشتہ روز بارش اور آندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت گرنے اورایل ٹی لائنیں ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے‘گرڈسٹیشنوں میں فالٹ آگیا ‘40سے زائد فیڈر بند ہوگئے ‘ آدھے سے زائدشہر کی بجلی بند ہو گئی ‘حسن پروانہ سب ڈویژن کے علاقے میں بھی بجلی بند ہو گئی ‘ ایس ڈی او نے اپنا سرکاری فون بند کرلیا‘شہر بھر میں متاثرہ صارفین نے میپکو کمپلینٹ سنٹروں میں فون کئے ‘بیشتر صارفین نے فون اٹنڈ نہ ہونے کی شکایات کیں‘ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بیشتر ایس ڈ ی اوز نے اپنے سرکاری موبائل فون ہی بند کرلئے ‘بعض فیڈرز سے رات گئے تک بجلی کی بحالی نہیں ہو سکی جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامناکرنا پڑا‘ میپکو حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پالیا ہے ‘ بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے ‘ عملہ کام میں مصروف ہے ‘ جلد ہی تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...