زکریا یونیورسٹی شعبہ سٹیٹ نے طوفان کے بعد کیمپس میں گرے درخت اٹھا کر ٹریفک بحال کر دی

زکریا یونیورسٹی شعبہ سٹیٹ نے طوفان کے بعد کیمپس میں گرے درخت اٹھا کر ٹریفک ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی کے شعبہ سٹیٹ نے طوفان کے بعد کیمپس میں گرے ہوئے درخت اٹھا کر ٹریفک بحال کردی‘ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ پہر آنے والے طوفان سے گرلز ہاسٹل روڈ پر متعدد درخت گرگئے تھے جن کو عملے نے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے ہٹاکر ٹریفک بحال کردی جبکہ سٹرکوں پر کھڑ ا ہوا پانی بھی نکال دیاگیا اس سلسلے میں آر او ڈاکٹر مقرب کا کہنا ہے کہ طوفان کے فوراََبعد بجلی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی تھی ، تمام تر امدادی کام شام تک مکمل کرلیا گیا تھا۔

ٹریفک بحال

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...